ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں نمایاں کمی

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر21.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 268 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر79.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اکتوبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر6.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو ستمبرمیں 7.04 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبرمیں 8.043 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 90.88 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات کا حجم 505.88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp