کیا بابر اعظم نے نسیم شاہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا؟

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کبھی ڈریسنگ روم کی لڑائیاں تو کبھی اختلافات کی قیاس آرائیاں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں تلخ جملوں کے تبادلوں اور اختلافات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں جس کے بعد کبھی ایک ساتھ تصویریں تو کبھی بیانات کی صورت وضاحتیں سامنے آتی ہیں۔

حال ہی میں انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم نے کپتانی سے استعفی دے دیا اور ان کی جگہ شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان مقرر کیے گئے۔

کپتانی سے ہٹنے کے بعد شاہین شاہ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم کے اختلافات کی خبریں بھی آئیں جن کی تردید کر دی گئی۔ تاہم آج یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ نسیم شاہ نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ تو بابر اعظم کو انسٹاگرام پر فالو ہی ںہیں کرتے تھے جبکہ چند دن قبل ہی انہوں نے فالو کرنا شروع کیا ہے۔ جبکہ چند صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

 

ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے، آخر یہ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

حسنین نامی صارف لکھتے ہیں کہ نسیم نے بابر کو انسٹاگرام پر کبھی فالو نہیں کیا لیکن بابر اعظم کو ان فالو کرنے کی خبروں کے ساتھ ہی نسیم شاہ نے پہلی بار بابر اعظم کو فالو کر لیا۔

https://twitter.com/__Husnain_56/status/1727547910022406424?s=20

ایک صارف نے کہا کہ نسیم شاہ کی بابر اعظم کو ان فالو کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، ایسا صرف سنسنی پھیلانے کے لیے کیا گیا ہے، نسیم شاہ کبھی بابر اعظم کی اس طرح بے عزتی نہیں کر سکتا۔

فیکٹ چیک:

نسیم شاہ نے بابر اعظم کو انسٹا گرام پر ان فالو نہیں کیا بلکہ وہ ان کو فالو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بطور کپتان 20 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی اور ورلڈ کپ کے بعد انھوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ