رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں، رمیز راجا کا دعویٰ

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ رمیز راجا اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں، انہیں لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکار نینا گپتا کے بارے میں نسل پرستانہ مذاق پر قہقہہ لگانے پر تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ اب ان کا ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ النصر فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈوکے بارے میں کہتے ہیں کہ ان کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنس دان سیٹ کرتے ہیں۔

رمیز راجا کے اس بیان کے بعد صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

علیشہ عمران نے رمیز راجا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا نے کہا ہے کہ رونالڈو کا ڈائیٹ پلان ناسا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے تو کیا کوئی تصدیق کر سکتا ہے کہ اس میں کتنا سچ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ویڈیو میں جو کچھ بھی کہا گیا وہ میرے خیالات نہیں ہیں بلکہ میں نے صرف ان کے بیان کے وجہ سے یہ پوسٹ کی ہے۔

کرکٹ کے ایک فین پیج نے لکھا کہ رمیز راجا یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ناسا کے سائنسدانوں نے رونالڈو کا ڈائیٹ پلان ڈیزائن کیا ہے، صارف نے مزید لکھا کہ یہ شخص پی سی بی کی سربراہی کر چکے ہیں لیکن شکر ہے اب وہ اس منصب پر نہیں ہیں۔

گل زمان نےکہا کہ رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا والے بناتے ہیں، رمیز راجا نے اس راز سے پردہ اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے طنز کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ اگر رمیز راجا چند دن اور چیئرمین پی سی بی رہ جاتے تو پی سی بی کا ڈائٹ پلان بھی ناسا سے ہی بنوا لیتے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل