عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کاروبار شروع کر دیا لیکن کون سا؟

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنا کاروبار شروع کردیا، انہوں نے نئی ایپ لانچ کی ہے جس کا نام میفو (MIFU) مارکیٹینگ رکھا گیا ہے۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایپ کی لانچنگ اور بیٹے کے نئے کاروبار کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہا کرتے ہوئے بیٹے کو مبارکباد پیش کی۔

میفو مارکیٹینگ فری لانسرز کے لیے بنایا جانے والا ایک پلیٹ فارم ہے جس میں فری لانسرز نینو، مائیکرو اور میکرو لیول پر پیسے کما سکتے ہیں۔ یعنی کوئی بھی فری لانسر بڑے یا چھوٹے پیمانے پر اپنے کانٹینٹ کے ذریعے فالورز کی تعداد کو قطع نظر رکھتے ہوئے پیسے کما سکتا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بیٹے قاسم خان کے ساتھ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے بیٹے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی ایپ لانچ کرنے اور اپنے کاروبار کا آغاز کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔

انہوں نے میفو مارکیٹینگ کے ایکس اکاؤنٹ کو بھی اپنی پوسٹ میں مینشن کیا۔ انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ بیک گراؤنڈ میں ایک دیوار بھی دکھائی دے رہی ہے جس پر ایپ کا نام لکھا ہوا ہے۔

میفو مارکیٹنگ ایک ایپ ہے جس میں مختلف فری لانسرز چھوٹے یا بڑے پیمانے پر اپنے کانٹینٹ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ میفو پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ میفو ایپ متعارف کروائی جا رہی ہے جس کے ذریعے آپ بغیر کسی پریشانی کے اپنے مواد کو مونیٹائز کرسکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس ایپ کے ذریعے جو کانٹینٹ دیا جائے گا اس سے پیسے کمانے کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس اچھے خاصے فالوورز ہونے چاہیئیں۔ بس آپ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، لاگ ان کریں، اپنی پروفائل بنائیں، کانٹیٹ شیئر کریں اور پیسے کمائیں۔

مزید یہ بھی لکھا گیا کہ اس ایپ کے ساتھ جڑے رہیں تاکہ مزید اپڈیٹس آپ کو ملتی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp