تاجر کے گھر پولیس کی ڈکیتی، گرفتار ڈی ایس پی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی عدالت نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ دیگر 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے 3 گرفتار ملزمان سے تشدد کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تشدد نہیں ہوا۔

ملزم محفوظ حسن نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ایس ایس پی صاحب نے بھیجا تھا، ڈی ایس پی عمیر بجاری نے کارروائی کے احکامات دیے، ہم نے چھاپے کے دوران گھر سے سامان اٹھایا۔

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈی آئی جی کراچی پولیس کی سربراہی میں کمیٹی متعلقہ ایس ایس پی کا بیان لے گی، مجسٹریٹ نے پوچھا کہ کیس پراپرٹی  کا انداراج کس تھانے میں کیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ڈیفنس تھانہ کے ایس ایچ او نے رقم مدعی کو واپس کردی تھی۔

مجسٹریٹ نے دریافت کیا کہ رقم کی واپسی کا کوئی اندراج ہی نہیں کیا گیا، مدعی کو کتنی رقم واپس کی گئی، تفتیشی پولیس افسر نے بتایا کہ ایک کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار روپے واپس کیے گئے تھے۔

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کی مدد سے دو تین جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اور مزید تفتیش کر رہے ہیں، کل عمران قریشی سے تفتیش کے بعد ہی ان تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

عمیر بجاری کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران قریشی کی نشاندہی پر 3 ملزمان گرفتار کیے لیکن اسے کچھ نہیں کہا گیا، عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر بتایا کہ وہ ملزمان کے بیانات سمیت تفتیش کی ڈائری اپنے ساتھ عدالت نہیں لائے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان سے تفتیش سے متعلق ڈائری اور بیان طلب کرتے ہوئے آج ہی عدالت میں بیان اور ڈائری پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محفوظ حسن سمیت 3 ملزمان کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ ملزم ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟