وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ ملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
ملزمان نے لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔ ملزمان مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ شہری کی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز قبضے میں لیے ہیں جن میں شہری کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔