2 لاکھ 53 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز 21 سو سے زائد افغان باشندے واپس چلے گئے۔ اب تک 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہری اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔ ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس روانہ ہو عرہے ہیں۔ 25 نومبر کو 2127 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ جن میں سے 539 مرد، 549 خواتین اور 1039 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 453 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

اب تک کل 2 لاکھ 53 ہزار 135 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کیے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل