‘برادر ٹھیکے دار کون تھا؟’، گراؤنڈ بنانے سے متعلق پوسٹ مرتضی وہاب کو مہنگی پڑگئی

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی میں شیرپاؤ کالونی کے اسٹار گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کام کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہرعلاقے میں پیپلز پارٹی کام کروا رہی ہے۔ جس پر شہریوں اور صحافیوں نے مرضیٰ وہاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈیزائن میں اتنی خرابیاں ہیں پتا نہیں کس ٹھیکیدار سے کام کروایا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر گراؤنڈ کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، جیسے ہی صحافیوں اور شہریوں نے نے دیکھا کہ گراؤنڈ میں اتنی زیادہ ٹکنیکی خرابیاں ہیں تو انہوں نے میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بنائے تو آڑے ہاتھوں لے لیا، کسی نے گراؤنڈ کی لائٹس کا صحیح جگہ استعمال نہ ہونے کا شکوہ کیا تو کسی نے ریسنگ لائنز کو الٹا بنانے کا شکوہ کیا۔

کراچی کے ایک صحافی فیضان لاکھانی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی جان ٹھیکیدار کون تھا؟ یہ بجلی کے کھمبے کہاں لگا دیے ہیں؟ دوران میچ کھلاڑیوں کے لیے یہ کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کوئی کھلاڑی میچ کھیلتے ہوئے اس سے ٹکرا جائے تو نقصان ہو سکتا ہے۔

ایک اور صحافی احمر نجیب ستی نے مرتضیٰ وہاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ڈیزائن میں بے تحاشہ خرابیاں ہیں، ہم کھیل کے میدانوں پر صحیح طرح توجہ ہی نہیں دے رہے ہیں۔

ایک شہری نے لکھا کہ کراچی میں جتنے بھی اسٹیڈیم بنائے گئے ہیں وہ بین الاقوامی معیار کے ہیں ہی نہیں، کراچی فٹ بال کا ہب ہے لیکن یہاں کوئی پلاننگ کی ہی نہیں کی جاتی کہ شہریوں کو سہولت حاصل ہو۔

محسن زمرد نامی شہری نے لکھا کہ وہ کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ

برباد گلستان کرنے کو ایک ہی الو کافی تھا

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجامِ گلستان کیا ہو گا

راجہ عثمان سمی نامی شہری نے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ایتھلیٹ کی جس ٹریک پر ریس ہوتی ہے وہ ٹریک ہی الٹا بنا دیا گیا ہے، ٹریک کی جو لائن پہلے سے ہی چھوٹی ہوتی ہے اس لائن کو سب سے آگے رکھ لیا گیا ہے۔ نالائقی کی انتہا ہے۔

احمر علوی نے لکھا کہ لائٹوں کے کھبے گراؤنڈ کے اندر ہی لگا دیے ہیں تاکہ کھیلتے ہوئے جو بھی ٹکرائے اسے کرنٹ لگے۔ پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں۔

واضح رہے مرتضیٰ وہاب نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے جلد مکمل ہونے کی خوشخبری دی جو انکو مہنگی پڑ گئی کیونکہ گراؤنڈ کے اندر اتنے تکنیکی مسئلے ہیں جن کو شہریوں اور صحافیوں نے بیان کرتے ہوئے میئر کراچی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp