نگراں وزیراعظم کے مشیر احدچیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ مل گئی

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دیتے ہوئے احتساب عدالت سے استدعا کی ہے کہ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر جمع کراوائی گئی نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کے مبینہ بے نامی داروں نے ذاتی انکم سے جائیدادیں بنائیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔ تحقیقات کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جس کے بعد احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور احد چیمہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp