اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کی جیل میں اہلیہ سے ملاقات کرانے کا حکم

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جیل میں اہلیہ سے بھی ملاقات کی ہدایت کی ہے۔

فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

عدالتی حکم پر چیف کمشنراسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے ہائیکورٹ میں پیش ہوکرفواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ جمع کروادی، جس کے مطابق فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس فراہم کردی گئی ہے اور فیملی اور وکلاء سے بھی ملاقات کی اجازت دیدی گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی رپورٹ آگئی ہے، ٹھیک ہے آپ جا سکتے ہیں، واضح رہے کہ چیف کمشنر کو درخواست گزار فواد چوہدری کی جانب سے دی گئی درخواستوں کو زیر غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل سے مکالمہ  کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، جیل میں فیملی اور وکلاء  کی ملاقات پر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو  کو بھی روکا جاتا تھا، ایسے واقعات  آپ کے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

عدالتی استفسار پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ فواد چوہدری کو ایک کیس میں گرفتارکیا گیا ہے، باقی معلوم نہیں کتنے اور مقدمات بنائے گئے ہیں، ایک کیس جہلم میں اور ایک پنجاب کے کسی شہرمیں درج ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بولے؛ ایسا کرتے ہیں جیل سپرنٹینڈنٹ سے تمام مقدمات کی تفصیل منگوا لیتے ہیں۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل