کھجور کی چٹنی کیسے بنائی جائے؟

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھجور ایک ایسی چیز ہے جو بہت سے مختلف طریقوں سے کھائی جا سکتی ہے۔ یہ انسانی صحت کے لیے بھی بہت اچھی چیز ہے۔ کھجور کو نت نئے اجزاء کے ساتھ ملا کے بھی بے شمار چیزیں بنائی جاسکتی ہیں، جن میں سے ایک ہے کجھور کی چٹنی۔ ذرا سی کھٹی، ذرا سی میٹھی، یہ چٹنی ایسی ہے کہ رمضان میں وقت افطار ہو یا عام دنوں میں شام کی چائے کا وقت، اس چٹنی سے کھانے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے اور یہ چٹنی تیار کرنا بھی بہت آسان ہے۔

درکاراجزاء

8 سے 10 کھجوریں(بیج نکال لیں)

آدھا کپ ٹماٹر پیسٹ

1 چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ

2 سے 3 کھانے کے چمچ براؤن شوگر

سرکہ2 سے 3 کھانے کے چمچ

2 سے 3 کھانے کے چمچ کوکنگ آئل

نمک حسب ذائقہ

ترکیب

کوکنگ پین میں 2 کھانے کے چمچ کوکنگ آئل گرم کریں، اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں۔ 8 سے کھجوریں، ½ کپ ٹماٹر کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ (پیس کے)، 2-3 کھانے کے چمچ براؤن شوگر، اور 2-3 کھانے کے چمچ سرکہ شامل کریں۔ حسب ذائقہ نمک ڈال کر اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔

مکسچر کو اس وقت تک پکنے دیں جب تک کہ یہ گاڑھا نہ ہوجائے، جب مکسچر گاڑھا ہو جائے، اسے سرونگ پلیٹر میں نکال کر رکھ دیں۔ مزیدار کھجور کی چٹنی تیار ہے، آپ اس کو ایک مہینے تک فریج میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp