مردم شماری کے نتائج ایک ماہ بعد دیئے جائیں گے: چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ آج سے ملک بھر میں عمارتوں اور افراد کا شمار کیا جائے گا۔ تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ مردم شماری کے ایک ماہ بعد قوم کو اعدادوشمار کے نتائج دیئے جائیں گے۔ اب جیو ٹیگ اور معاشی شماری میں مدد ملے گی اور بہتر منصوبہ بندی ہو سکے گی۔

ڈیجٹل مردم شماری کا افتتاح کرتے ہوئے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ آج ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے۔ 13جنوری 2022 کومشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ دیا تھا۔

آج سے ملک بھر میں عمارتوں اور افراد کا شمار کیا جائے گا۔ مردم شماری کے ایک ماہ بعد قوم کو اعدادوشمار کے نتائج دیئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب جیو ٹیگ اور معاشی شماری میں مدد ملے گی اور بہتر منصوبہ بندی ہو سکے گی۔

ان کا کہنا تھا ایک لاکھ 26 ہزار افراد پر مشتمل عملہ مردم شماری کرے گا ۔ پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لیے خانہ و مردم شماری اہم ہے۔ یہ مردم شماری پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے۔

چیف شماریات کا کہنا تھا فیلڈ میں گنتی یکم اپریل 2023 کو مکمل ہوگی۔ شمار کنندگان الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر ڈیٹا جمع کریں گے۔ اس بار مردم شماری کے لیے پاکستان کے شہریوں کو خود شماری کی سہولت بھی فراہم کی۔

ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا خود شماری پورٹل 3 مارچ 2023 تک دستیاب رہے گا۔ یہ مردم شماری اقتصادی مردم شماری کے لیے فریم ورک فراہم کرےگی۔ پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لیے خانہ و مردم شماری اہم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 1951، 1961، 1972، 1981، 1998 اور 2017 میں مردم شماری ہو چکی ہے۔ 2017 میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی قریباً پونے 21 کروڑ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا