لاہور: اسکولوں کی بلااجازت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اسکولوں کے طلبہ کے بلا اجازت ہر قسم کے دوروں اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہورسے پیشگی اجازت کے بنا تمام اسکولوں کے طلبہ کے دوروں پرپابندی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ حال ہی میں اسلام آباد کے دورے پر آئے شرقپور کے ایک نجی اسکول کے طلبہ کی بس پیش ہونے والے حادثے کے بعد کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والی اسکول انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے تمام ایجوکیشن افسران کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں شاہدرہ کے علاقے میں ایک اسکول بس گہری کھائی میں گرنے سے 1 معلمہ جاں بحق اور 15 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو اور عینی شاہدین کے مطابق بس امریکن گرائمر اسکول شیخو پورہ کے بچوں کو تعلیمی دورے کے لیے اسلام آباد لا رہی تھی کہ راستے میں شاہدرہ کے مقام پر سڑک سے پھسل کر نیچے گہرائی میں نالے میں جا گری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp