اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں میں 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کیا جائے : وزیرِ اعظم کی ہدایت

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سولرآئیزیشن منصوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں میں آئندہ 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی واضح ہدایت کرتے ہوئے کہا درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے اقدامات کے نفاذ میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باقی ملک میں وفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن پر کام بھی فوری شروع کیا جائے۔ حکومت کم لاگت اور ماحول دوست بجلی سے عوام کی جیب پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp