سائفر کیس: سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکمنامے کے مطابق آج کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی غیر حاضر رہے۔ 23 نومبر کو سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دونوں ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عدالت میں سیکیورٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ اسلام آباد پولیس، آئی بی اور اسپیشل برانچ کی معلومات کی بنیاد پر تھی۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ عدالت کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا بغور جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ سے ظاہر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ عدالت سابق وزیراعظم کی جان کو لاحق خطرات کی تشخیص کو ہلکا نہیں لے سکتی۔

 

ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکنان کا جوڈیشل کمپلیکس پر دھاوا بولنے کا واقعہ بھی رونما ہوچکا ہے۔ جوڈیشل کمپلیس میں سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے محفوظ ہے نہ ہی دیگر افراد کے لیے۔

مذکورہ وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم دیتی ہے۔ چونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی کا ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل، اوپن ٹرائل ہوگا۔

ملزمان کے وکلا اور خاندان کے پانچ، 5 افراد کو ٹرائل کی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ عام عوام اور سماعت سننے کے خواہشمد افراد کو ٹرائل کی کارروائی میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ عام عوام کو جیل رولز اور مینول اور کمرہ عدالت میں گنجائش کی بنیاد پر ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟