بابا گرونانک جنم دن تقریبات ختم، سکھ یاتری اپنے ملکوں کو روانہ

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی وروحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں جس کے بعد غیر ملکی یاتری اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے۔

بھارت، کیینیڈا، امریکا، جاپان، فرانس، اٹلی، یونان، آسٹریلیا اور یو اے ای سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے علاوہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب کے مختلف حصوں اور گلگت بلتستان سے اپنےگرو کی یاترا کے لیے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہوگئے۔

جنم دن کی مرکزی تقریبات گزشتہ روز شام 6 بجے کے قریب ختم ہوئیں، ان تقریبات میں گردوارہ جنم ا ستہان جو کہ سکھ مت کی مرکزی عبادت گاہ ہے سے گزشتہ روز دن تقریبا 12 بجے ہزاروں سکھوں کے قافلے بسوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں میں سوار ہو کر پال کی سمیت نکلے اور گردوارا کیارا صاحب جا کر اختتام پذیر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp