قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں جنید خان نے اپنی شاندار بولنگ سے ویرات کوہلی کو آؤٹ کردیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ کے بعد ویرات کوہلی نے جنید خان سے کہا کہ ایک دفعہ ایسا ہوگیا ہے لیکن دوبارہ نہیں ہوگا۔
پوڈ کاسٹ میں جنید خان نے بتایا کہ جب انہوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تو شروع انہیں یہ عام بات لگی لیکن پھر ویرات کوہلی نے ان سے کہا کہ ’یہ تو پہلا میچ تھا، اب آگے دیکھیں گے۔‘
جنید خان نے بتایا کہ دوسرے میچ میں بھی یہی ہوا اور تیسرے میں بھی یہی ہوا، ’میں نے پھر ویرات سے کہا کہ ویرو! آج آپ کی خیر نہیں۔‘
جنید خان نے بتایا کہ یونس خان نے ان سے کہا کہ اب اس کو آؤٹ کرنا ہے،
چنانچہ ویرات کوہلی کو میں نے آؤٹ کیا اور ان کا کیچ یونس خان نے پکڑا تھا‘۔’
اس موقع پر جنید خان نے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ میں مہارت ظہیر خان کو دیکھ کر اور ان کی نقل کر کے حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے کے لیے بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں مزید آگے آئے۔
جب نادر علی نے جنید خان سے ملک سے باہر کسی اور ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت فخر سے پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے تھے، وہ کسی اور ٹیم کے لیے کھیلنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ اسٹار(پاکستانی کرکٹ کیپ) پہن لیا تو جینا مرنا اسی کے ساتھ ہے۔