’جہاز میں آبشار‘: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بارش، صارفین کی تنقید

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا جو اس وقت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور چاند پر بھی پہنچ چکا ہے، اپنے ملک میں مسائل کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتا ہے۔

حال ہی میں انڈیا کی ایئر لائن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلائیٹ میں اچانک پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے جس کو ایئر ہوسٹس کپڑے کی مدد سے روکنے کی کوشش کرتی نظر آتی۔ فلائٹ میں پانی ٹپکنے کی وجہ سے ایئر انڈیا کی مینجمنٹ پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ جہاز میں پانی کی لیکج کیسے شروع ہو گئی؟

کہیں صارفین ایئر انڈیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں تو کہیں انڈیا کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

 نوید احمد لکھتے ہیں کہ انڈیا چاند پر پہنچ گیا لیکن اپنے مسافر طیاروں کی چھتوں سے ٹپکنے والے پانی کی روک تھام کے لیے انہیں فرصت نہیں ملی۔

سہیل نامی صارف نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا نے ابھی نئی ہائی ٹیک خصوصیت کا انکشاف کیا ہے، پرواز میں آبشار، ہائیڈیریٹڈ رہیں ،اور اس سے متاثر ہوں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایئر انڈیا کی چھت سے پانی ٹپک رہا ہے لیکن سب مسافر آرام سے بیٹھے ہیں کوئی بھی اس صورتحال سے پریشان نظر نہیں آتا۔

جگجیت سنگھ نے ایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اس ایئر لائن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp