پاکستان آکر شادی کرنے والی ’انجو‘ بھارت واپس کیوں چلی گئیں؟

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک پر پاکستانی شہری نصراللہ سے دوستی ہونے کے بعد پاکستان آنے اور شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں انجو (مسلم نام فاطمہ) حکومت پاکستان سے کلیئرنس ملنے کے بعد بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا پر انجو (فاطمہ) کے بھارت پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے منہ پر ماسک پہنا ہوا ہے اور کہہ رہی ہیں کہ میں بھارت پہنچنے پر خوش ہوں تاہم، انہوں نے صحافیوں کے مزید کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انجو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچی  جہاں سے انہیں امرتسر ایئرپورٹ لے جایا گیا اور پھر وہاں سے دہلی ایئر پورٹ روانہ ہوگئیں جہاں سے وہ اپنے آبائی شہر راجسھتان جائیں گی۔

بھارت سے خیبر پختونخوا کے ایک دور افتادہ گاؤں پہنچ کر محبت کی شادی کرانے والی انجو کے ویزے میں رواں برس اگست میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔ شادی کے لیے اسلام قبول کرنے اور نصر اللہ سے شادی کے بعد انجو کا نام فاطمہ رکھ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس 25 جولائی کو انجو نے اپنے 29 سالہ دوست نصراللہ سے شادی کی تھی، جس کا گھر خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں ہے۔ پریمی جوڑا 2019 میں فیس بک پر دوست بنا تھا۔

بھارت میں انجو کی شادی اروند سے ہوئی تھی، جو راجستھان میں مقیم ہے۔ ان کی ایک 15 سالہ بیٹی اور ایک 6 سالہ بیٹا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے