سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔

مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت بڑھائی ہے۔ ’معاہدے کی مدت 5 دسمبر کو مکمل ہونی تھی، سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ نے ایک سال کے لیے توسیع کر دی‘۔

سعودی عرب کی جانب سے دی گئی 3 ارب ڈالر کی یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp