پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے سڈنی کے لیے روانہ ہوگئی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی کے لیے روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں،17 رکنی مینجمنٹ کے 2ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔
Departure time for the team ✈️#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jrNNOUfJTl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2023
سوشل میڈیا پر پاک آسٹریلیا سیریز سے زیادہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کا یونیفارم زیر بحث ہے۔ کوئی اس کو ایئر فورس کا یونیفارم کہہ رہا ہے تو کسی نے اسے پنجاب پولیس سے تشبیہہ دی۔
ایک صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لگ رہا ہے یہ پاکستان ایئر فورس کے جوان ہیں۔
Pakistan Air force 😅#BabarAzam𓃵 #PAKvsAUS pic.twitter.com/a9f82Yh3P4
— Pir Danish🇵🇰 (@pridanish5) November 30, 2023
بابر اعظم کے فین پیج سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کھلاڑی اپنی بیگمات کے ساتھ جاتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بابر اعظم اکیلے جا رہے ہیں، صارف نے بابر اعظم کو بالی وڈ اداکار سلمان خان سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم سلمان خان کے دور میں جی رہے ہیں کیونکہ انہوں نے بھی ابھی تک شادی نہیں کی۔
Babar Azam in his salman khan era😭😭#BabarAzam𓃵 | #PAKvsAUSpic.twitter.com/9uZiSpQLgr
— King Babar Azam Army (@babarazamking_) November 30, 2023
مظہر ارشد لکھتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی تصویر دیکھ کر ایک لمحے کو مجھے لگا یہ پنجاب پولیس ہے۔
For a moment I thought it was Punjab police.
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 30, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو شروع ہوگا۔ ٹیم میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، امام الحق بھی شامل ہیں۔