ٹیسٹ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آج صبح لاہور سے براستہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کل (یکم دسمبر کو) سڈنی پہنچ جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈول ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی ذمے داری دی گئی ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، امام الحق، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، سعود شکیل، خرم شہزاد، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp