’عمران خان انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے‘ لطیف کھوسہ اپنے بیان پر قائم

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر وکیل لطیف کھوسہ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں کہ عمران خان انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافی نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ آپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان خود پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے لیکن علی ظفر نے تو کچھ اور اعلان کر دیا۔

لطیف کھوسہ نے جواب میں کہا کہ جو عمران خان نے کہا وہ انہوں نے آ کر بتایا۔

صحافی نے لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ بیرسٹر گوہر خان اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’وہ درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز لطیف کھوسہ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ چیئرمین عمران خان 2 دسمبر کو پای ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر خان کو پی ٹی آئی کا چیئرمین نامزد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دوبارہ پارٹی کےچیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp