اسلام آباد میں عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد بلوچ نے وی نیوز کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء ، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسلام آباد پولیس نےکہا کہ دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع  15 پر کریں۔

زیر تعمیر مارگلہ ایوینیو پر بڑی اور باربردار گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔  پولیس ترجمان کے مطابق غیر قانونی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہوگی یہ راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختص ہے۔

اسلام آباد شہر میں آبادی کے اندر بھی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت سخت ممنوع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp