القادر ٹرسٹ کیس کی رجسٹریشن مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے دلچسپ ریمارکس

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورںگزیب نے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ لیبر اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورںگزیب نے ریمارکس دیے کہ ’توبہ توبہ ،آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کے معاملے کو طول دے دیا گیا ہے۔‘

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اداروں کی طرف سے کلیئرنس کرانا ہوتی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق پالیسی سب کے لیے ایک ہی ہے یا یہاں طریقہ کار الگ ہے؟

عدالت نے القادر ٹرسٹ طرز کے دیگر اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp