ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا فارمیٹ سامنے آگیا، اس بار نیا کیا ہے؟

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سب سے بڑا میلہ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ختم ہوا لیکن شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آئی سی سی نے آئندہ برس ہونے والے بین الاقوامی ٹی20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

یوگانڈا کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار کسی آئی سی سی ایونٹ کا حصہ ہو گی ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائرز میں آج یوگانڈا اور روانڈا کے درمیان فیصلہ کُن میچ کھیلا گیا۔ یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے مخا لف ٹیم کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یوگانڈا نے اس سے قبل کینیا اور زمبابوے کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ یوگانڈا پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی  مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا حصہ بن گیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 04 جون کو شروع ہو کر 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

میگا ایونٹ میں کتنی اور کون کون سے ٹیمیں شامل ہوں گی؟

اس ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیر سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیدر لینڈز،  پاپوا نیو گنی، کینیڈا، نیپال، اومان، نمیبیا اور یو گانڈا کی ٹمیں شامل ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا فارمیٹ کیا ہو گا؟

میگا ایونٹ میں شامل 20 ٹیموں کو 05 ٹیموں پر مشتمل 04 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جن میں ٹاپ 02 ٹیمیں سپر 08 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں اُن 08 ٹیموں کو مزید دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جن کی ٹاپ 02 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp