فلم سازوں نے 128 سال پرانے بحری جہاز کا ملبہ دریافت کرلیا

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں فلم سازوں نے ایک جھیل کی تہہ میں 128 سال پرانے بحری جہاز کا ملبہ دریافت کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کو جہاز کا ملبہ اونٹاریو، کینیڈا میں واقع ہورون جھیل میں 85 میٹرز (280 فٹ) گہرائی میں ملا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس جہاز کا نام ’افریقہ‘ ہے جو 4 اکتوبر 1985 کو امریکا سے کوئلہ لیکر کینیڈا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن راستے میں ہورون جھیل میں ڈوب گیا۔

فلم ساز اس جھیل کی تہہ میں غیر معمولی طور پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تحقیق کے لیے گئے۔ وہ دوسرے خطوں سے جہازوں کے ذریعے منتقل ہونے والے سیپ تلاش کررہے تھے جب انہوں نے اس جھیل کی تہہ میں یہ جہاز دریافت کیا، اس کی دیواروں پر ہر جانب سیپ چمٹے ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp