پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.96 روپے، اماراتی درہم 77.59 روپے، قطری ریال 78.16 روپے، کویتی دینار 922.57 روپے اور بحرینی دینار 755.89 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 188 روپے 21 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 49 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 360 روپے 05 پیسے ریکارڈ کی گئی۔