شاداب خان کی پوسٹ نے نسیم شاہ کی اگلی منزل کا بھانڈا پھوڑ دیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کرکٹر شاداب خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کرکے ان تمام افواہوں کا دم توڑ دیا جو فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق گردش میں تھیں۔ شاداب خان کی پوسٹ اور اس پر نسیم شاہ کے جواب نے شائقین کرکٹ پر تمام راز آشکار کر دیے ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد نسیم شاہ کی اگلی منزل اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی یونیفارم پہنے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں صرف ’انتظار‘ لکھا۔

شاداب خان کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے لکھا کہ ’کس کا ہے یہ تم کو انتظار؟۔‘

واضح رہے کہ یہ شاہ رخ خان کی فلم ’میں ہوں ناں‘ کا ٹائٹل سانگ ہے۔ جس کا انترہ یوں ہے کہ ’کس کا ہے یہ تم کو انتظار ، میں ہوں ناں ۔۔۔ دیکھ لو ادھر تو ایک بار ، میں ہوں ناں۔‘

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ اس حوالے سے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 90 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے، تاہم شاداب خان انہیں ریلیز کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ لیکن پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔

2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ جس سے نسیم شاہ کی آئندہ منزل کے بارے میں کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگا۔

ابھی باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے بعد پی ایس ایل کے آغاز کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کے آخری حصے اور پورے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔ وہ پاکستان کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں بھی شرکت نہیں کریں گے اور اس وقت وہ برطانیہ میں ہیں۔ شنید ہے کہ پی ایس ایل کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے وہ ٹریک پر ہیں تاہم اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟