’ہمدان عینا کو نئے کپڑے لے دو‘ ڈراما سیریل میں ثنا جاوید کی وارڈروب چوائس صارفین کو گراں گزر گئی

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلموں اور ڈراموں میں عموماً اداکاروں کی ایک جیسے کرداروں کے روپ میں روایتی اداکاری سے ناظرین یوں تو اکثر نالاں رہتے ہیں مگر کسی ڈرامے میں اداکاروں کی ’وارڈروب چوائس‘ کی یکسانیت بھی انہیں اس قدر بور کردیتی ہے کہ وہ اپنے غصے کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر رد عمل دینے کی حد تک چلے جاتے ہیں۔

یوں تو ناظرین بیشتر ڈراموں میں اداکاروں کے  ڈریسنگ سینس کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں لیکن اب کی بار نجی ٹی وی اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل  ’سکون‘ میں ناظرین کو اداکارہ ثنا جاوید کی اداکاری سے زیادہ ان کے کپڑوں کی یکسانیت نے بور کررکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ متعدد اقساط میں ایک ہی سوٹ پہننے پر ثنا جاوید ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے صارفین نے ثنا جاوید کا گزشتہ چند اقساط سے ایک ہی سوٹ دیکھ کر اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کا مطالبہ داغ دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شائقین ڈرامے کے کردار ہمدان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ عینا کا کردار نبھانے والی  اداکارہ ثنا جاوید کو نیا لباس خرید دیں کیونکہ انہوں نے قسط 8 سے 15 تک نیلے رنگ کا ایک ہی لباس پہنے رکھا ہے۔

ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ اب تو کپڑوں میں سے بُو آ گئی ہوگی اس لیے یہ تبدیل کر لیں۔

کسی نے کہا کہ اب تو اداکارہ بارش میں بھی بھیگ چکی ہیں اب تو کپڑے تبدیل کردیں تو کسی نے طنزاً لکھا کہ سب کچھ عارضی ہے لیکن 3 اقساط سے مسلسل پہنا گیا ثنا جاوید کا سوٹ مستقل ہی رہے گا۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے میں ثنا جاوید، احسن خان، خاقان شاہنواز، عدنان صمد اور سدرہ نیازی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ معاون اداکاروں میں عثمان پیر زادہ، عتیقہ اوڈھو، لیلیٰ واسطی، احسن تابش اور قدسیہ علی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے