بصارت نہیں تو کیا ہوا، سبھی کام باآسانی کر لیتی ہوں

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہُما شاہان ریڈیو پاکستان کے ساتھ بطور سینیئر پروڈیوسر منسلک ہیں۔ جب وہ 3 برس کی تھیں تو ایک سرجری کے دوران بصارت سے مکمل محروم ہو گئیں۔ والدین کی سپورٹ اور اپنے غیر متزلزل عزم و ہمت کے نتیجے میں انہوں نے اسکول کالج کے بعد میڈیا کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا۔ ہُما کے مطابق وہ خاندان کی پہلی لڑکی تھیں جس نے دوسرے شہر میں جا کر یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے فیصلہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کے لیے وہ اسلام آباد سے لاہور خود آیا جایا کرتی تھیں۔ اپنی ڈگری کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کا حصہ کب بنیں اور اپنی ذمہ داریاں کیسے انجام دیتی ہیں، دیکھیے ہماری ویڈیو اسٹوری میں۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp