’جنید شٹ اپ‘ کہنے پر بلاول بھٹو تنقید کی زد میں

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جن کی انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور آج کل وہ ملک کے مختلف شہروں کے دروں پر ہیں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ان کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بات کرنے پر بلاول بھٹو کو’جنید شٹ اپ‘ کہتے سنا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو دوران پریس کانفرنس اپنے کارکن کو شٹ اپ کہہ رہے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ اگلا وزیراعظم انہیں بنا دیا جائے۔

کسی نے سوال کیا کہ یہ جنید کون ہیں تو کوئی ان کے انداز پر اعتراض کرتا نظر آیا کہ بلاول کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے رواں ماہ 16 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسہِ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیر اعظم بنانے سے بہتر ہے کہ انھیں موقع دیا جائے‘۔

21 نومبر کو چترال میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’پرانے سیاستدانوں کو گھر بٹھانا پڑے گا، کیا ہم قوم کا مستقبل ایسے سیاستدانوں کے سپرد کر سکتے ہیں جو صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پرانے سیاستدان آرام کریں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp