لاہورمیں ڈولفن فورس کیوں عملاً معطل ہو کر رہ گئی ہے؟

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے پنجاپ پولیس کا معروف ایلیٹ یونٹ ڈولفن فورس پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث اپنے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ سے دوچار ہے جبکہ دوسری جانب شہری جرائم کی شرح میں اضافے کے خدشہ کا اظہار کررہے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے تیز ردعمل اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کے لیے معروف ڈولفن فورس ایندھن کے لیے ضروری بجٹ کے حصول میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے شہر بھر میں اس کی گشت کرنے کی صلاحیتیں عارضی طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔

لاہور میں والٹن روڈ پر واقع ڈولفن فورس کمانڈ سینٹر کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ذمہ ہے، شہر میں ڈولفن فورس کو سگیاں پل، اقبال ٹاؤن، ہربنس پورہ، چنگ، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن سمیت کئی شہری علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر علاقے میں 50 موٹر سائیکلیں ہیں۔

ڈولفن فورس کے لیے پیٹرول کی قلت نے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں یکساں طور پر تشویش کو جنم دیا ہے، امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنیوالی ڈولفن فورس اپنے وسائل کی حصول میں حائل رکاوٹوں سے نبردآزما ہے، جس کے باعث معمول کے گشت کو انجام دینے اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات کا تیزی سے جواب دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

لاہور پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈولفن فورس پیٹرول کی خریداری کے لیے بجٹ کے اجراء کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ایک بار ضروری فنڈز دستیاب ہونے کے بعد، فورس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنا باقاعدہ گشت فوری طور پر دوبارہ شروع کر دے گی۔

ڈولفن فورس پنجاب پولیس کی ایک ایلیٹ یونٹ ہے جو اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے پر توجہ دیتی ہے۔ اسے استنبول پولیس ڈولفن فورس کے مطابق بنایا گیا تھا اور اس کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2016 میں لاہور میں کیا تھا۔ تب سے اب تک اسے صوبے کے چھ دیگر شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے، جس میں کل 696 پولیس اہلکار تربیت یافتہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی