ڈیوڈ وارنر کو ہیرو کی طرح رخصت کرنے پر مچل جانسن سیخ پا کیوں ہیں؟

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مچل جانسن نے ڈیوڈ وارنر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ فیئرویل دینے کی بھی مخالفت کردی۔

سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولرمچل جانسن نے کہا کہ وارنر کی خواہش پر انھیں ٹیسٹ فیئرویل دینا بالکل بھی مناسب نہیں بلکہ ٹیم کی بےعزتی کے مترادف ہے۔ ٹیسٹ میچز میں خراب فارم کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے انہیں منتخب کرلینا حیران کُن ہے۔

مچل جانسن نے انکشاف کیا کہ پچھلے2 برسوں کے دوران ڈیوڈ وارنر کی کارکردگی لائق تحسین نہیں ہے۔ انہوں نے اس عرصے میں 36 اننگز کے دوران 26.74 کی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بال ٹیمپرنگ کے اسکینڈل کو 5 سال ہونے کو آئے ہیں لیکن کبھی وارنر نے اس بارے میں وضاحت نہیں دی۔

’اگر ہم واقعی ڈیوڈ وانرر کی فیئرویل سیریز کی تیاریاں کررہے ہیں تو کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟‘

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار اوپنر کو کیوں اجازت دی گئی کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا خود اعلان کرے۔ وہ پلیئر جو آسٹریلین کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل میں ملوث ہے اسے ہیرو کی طرح کیوں رخصت کیا جارہا ہے؟

جانسن نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ان کا اوور آل ریکارڈ بہتر ہے تاہم پچھلے 03 سالوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی قابلِ زکر نہیں ہے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کی 11 رکنی ٹیم میں بھی موجود ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp