مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ وہ (عمران خان) جھوٹا اور مکار آدمی ہے، پہلے کہا امریکا نے سازش کرکے حکومت گرائی پھر کہتا جنرل باجوہ نے سازش کی اب کہہ رہا ہے میرے خلاف لندن پلان کے بعد 9 مئی ہوا تھا، اگر 9 مئی کی سازش ہے تو تم (عمران خان) نے ہی خود اس سازش کو تیار کیا تھا۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ کوئی اس نے بے شرم آدمی (عمران خان) سے پوچھے کہ اگر گرفتار کیا گیا تو کون لندن میں بیٹھ کر احتجاج کے لیے مجبور کر رہا تھا؟ گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ امریکا یا نوازشریف کے کہنے پر کیا تھا۔ جناح ہاؤس میں آگ لگائی گئی، تمہارا بھانجا چھڑی پر وردی گھما رہا تھا۔ تم نے اپنے تکبر غرور میں 9 مئی کی حرکت کی، اب خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے نوازشریف کی قیادت میں ضلع راولپنڈی کے امیدواروں کے انٹرویو کیے ہیں۔ راولپنڈی سے 122 امیدوار تھے، ایک حلقہ میں 13، 13 امیدوار ہیں جس پر تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب نے اپنی پوزیشن بتائی اور اپنا حق جتایا کہ کس طرح وہ پارٹی ٹکٹ کے حقدار ہیں۔ دو 3 دنوں کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی بورڈ کل کے پی کے پرسوں بلوچستان پھر پنجاب کا شیڈول جاری کرے گا۔ نوازشریف کی جمعرات کو اپیل کے لیے ایک 2 روز کا وقفہ ہوگا۔ ن لیگ الیکشن کے لیے تیار ہے ورکرز اور سپورٹرز پر جوش ہیں کہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔
رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک کو مہنگائی کے بحران سے نجات دلائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ الیکشن اتحاد کی نہیں بلکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز بھائی ہیں وہ صوبائی حلقے کے ٹکٹ پر اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں جسے وہ پوری پارٹی پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ اگر احسن اقبال یا مریم اورنگزیب کی وجہ سے میڈیا پر مشکل آ رہی تھی تو 16 ماہ دانیال عزیز کیا کرتے رہے۔ اویس قاسم اور احمد اقبال کے ٹکٹ پر بات کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے۔
رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 8 فروری الیکشن کی تاریخ دی جس پر سب عہدیداران کے دستخط ہوئے ہیں۔ فنڈز جاری نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہو جائے گی۔ اگر کسی کے خلاف جھوٹے مقدمہ بنائے جائیں الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ جج بٹھائے جائیں پھر اگر سزا ختم ہو تو اسے لاڈلہ کہا جائے گا؟
انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کہہ رہی تھیں کہ اکٹھے ہو جائیں پھر کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانا ہے، کیا یہ لندن سے ہدایات ملیں؟ اعجاز چوہدری نے بیٹے کو ہدایات دیں، کیا لندن یہ پیغام بھیج رہا تھا؟ مراد سعید سمیت سب کی فون ٹیپ محفوظ ہیں اگر ٹیپس چلا دی جائیں تو کسی کو منہ نہ دکھا پائیں گے۔
مراد سعید کہہ رہا تھا کہ پہلے سے سمجھایا تھا اور کہہ دیا ہے نکلیں اور وہاں پہنچیں پھر ایک ہی دفاعی ادارے پر حملہ آور ہوئے۔ آگ لگانے کا سارا سامان موجود تھا، پشاور میں ریڈیو پاکستان جلا دیا گیا تھا۔ کیا نوازشریف نے کہا تھا کہ اگر گرفتار ہوا تو آپ نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنا ہے؟
وہ روز دیسی گھی میں بنا دیسی مرغی کھا رہا ہے۔ لائبریری، جم اور ٹی وی کی سہولت ہی نہیں بیرک کو بھی کھلا کیا گیا ہے، جس قسم کی سہولتیں دی گئی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم نہیں کہتے کہ اے سی نکالو گھر سے کھانا مل رہا ہے سارا دن کوئی کام نہ ہو تو خرمستی لڑ جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کہا کہ عام معافی کسی کے لیے نہیں ہونی چاہیے، ملک میں اسی وجہ سے کھیل کھیلا جاتا رہا ہے۔ ن لیگ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور غریب آدمی کی زندگی آسان بنانے کی جنگ لڑے گی۔ چارٹر آف اکانومی تمام سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر کیا جانا چاہیے، کوئی ایک جماعت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی۔ پارلیمنٹ وجود میں آ جائے تو پھر تمام جماعتوں کو آن بورڈ لے کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ منشور میں نیب سمیت کسی ادارے کو بند کرنے یا کھولنے کی بات نہیں ہوگی، جو نیب نے کیا ایسے کسی ادارے پر پیسہ خرچ نہیں ہونا چاہیے۔