بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر تاریخی اضافہ

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ سال مئی کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز ہے، جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا جلد ہی دنیا کی بڑی کرپٹو کرنسی کی وسیع پیمانے پر تجارت کی اجازت دے دے گا۔

رواں سال ڈیجیٹل اثاثوں میں تقریباً 150 فیصد اضافہ ہونے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ امریکی ریگولیٹرز ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف) کو ماننے کا فیصلہ کریں گے۔ اس تبدیلی سے اب لوگ براہِ راست خریدے  بغیر کرنسی میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

بٹ کوائن کی قیمت آج پیر کے روز40 ہزار 700 ڈالر سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، جو ایک مثبت رجحان ہے۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 2020 میں 69 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی، آج کی کرنسی 2020 کی ریکارڈ قیمت سے نیچے ہے، لیکن یہ ایک بہترین موقع ہے جس نے کرپٹو صنعت کو بہتر بنایا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت اب تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

 امریکی فیڈرل ریزرو کے ہائیکنگ پروگرام ختم کرنے اور آئندہ سال شرح سود میں کمی کے امکان سے بٹ کوائن کو مزید تقویت ملی گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp