جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کے لیےجسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا قیام

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں پیر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کے حق میں اپنی رائے دی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج اور تمام صوبائی اور اسلام آباد بار ایسوسی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

کمیٹی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی نامزدگیوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی۔ جوڈیشل کمیشن کی کمیٹی کو 15 جنوری 2024 تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک جوڈیشل کمیشن کے رکن تعینات

 جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو جوڈیشل کمیشن کا رکن تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو جسٹس سرمد جلال عثمانی کی مدت مکمل ہونے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس منظور ملک کو 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ جسٹس ریٹائرد سرمد جلال عثمانی کی بحیثیت رکن جوڈیشل کمیشن 2 سال کی مدت 21 نومبر کو ختم ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp