فلوریڈا کا پورا جزیرہ نا قابل یقین قیمت پر فروخت کے لیے پیش

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کا ایک نجی جزیرہ جو کبھی ایچ جی ٹی وی سیریز میں دکھایا گیا تھا 2.5 ملین یعنی 25 لاکھ ڈالرز کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

فلوریڈا کی ایک ویب سائٹ پر پرائیوٹ آئی لینڈز انکلیو برائے فروخت کا باقاعدہ اشتہار دیا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ چند اپارٹمنٹس پر مشتمل اس جزیرے کی کل مالیت 25 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

چاروں اطراف پھیلے پانی کے بیچ یہ جزیرہ امریکی ریاست فلوریڈا کا سی شیل کہلاتا ہے جو میراتھن ساحل کے قریب واقع ہے ۔

جزیرے کی فروخت کے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ’پریٹی جو راک فلوریڈا کو اپنا بنانے کا ایک بہترین موقع ہے، یہ جزیرہ آپ کے خوابوں کا گھر اور آپ کی ذاتی پناہ گاہ بھی بن سکتا ہے۔ آپ اپنی تعطیلات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی دوسری جگہ نہیں ہے، یہ جزیرہ لوگوں کو ماضی کی پر لطف زندگی کی یاد دلاتا ہے۔

9,190  مربع فٹ پر پھیلے اس جزیرے کو 2014 میں ایچ جی ٹی وی کے ‘بائینگ دی بیچ’ کی ایک قسط میں بھی دکھایا گیا تھا، لیکن 2017 میں سمندری طوفان ارما کی وجہ سے اس پر رہائش پذیر ایک خاندان کا گھر تباہ ہو گیا تھا۔

اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہاں ایک نیا سنگل فیملی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جو خلیج میکسیکو کے شاندار اور ناقابل یقین غروب آفتاب کے نظارے پیش کرے گا۔ فہرست میں کہا گیا ہے کہ یہ جزیرہ ساحل سے آنے والی بجلی اور شہر کے پانی سے جڑا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟