ٹور میچ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 324 رنز بنا لیے، کپتان شان مسعود کے شاندار 150 رنز

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ میں گرین کیپس کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔
کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق بھی 38 رنز بنا کر اسٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنھگم کا شکار بنے۔

سعود شکیل 13 رنز بنا کر ٹوڈ مرفی کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پہلے دن کے اختتام پر گرین شرٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان شان مسعود 156 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

عدبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ، ابرار احمد

آسٹریلین پرائم منسٹر الیون

پہلا دن ہمارے لیے بہت اچھا رہا، عبد اللہ شفیق

قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے کہا کہ پہلا دن ہمارے لیے بہت اچھا رہا، کپتان شان مسعود نے بہت اچھی اننگز کھیلی اس میں سیکھنے کے لیے
بہت کچھ تھا۔ کوشش ہوگی کہ بقیہ دنوں میں بھی اچھا کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرم ہے اور آؤٹ فیلڈ سلو ہے شروع میں بیٹنگ کے لیے مشکل تھی۔ کوشش کریں گے کہ کل اچھا اسکور کرکے میزبان ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔ یہ فرسٹ کلاس میچ ہے جو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp