حکومت پاکستان نے کووڈ 19 کے حوالے سے تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کووڈ 19 کے حوالے سے تمام سفری پابندیاں ہٹا لی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق حج درخواستیں جمع کرانے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں، حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ہدایات جاری کریں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں داخلے کے لیے کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، پاکستان آنے والے افراد کو بھی کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں، سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس اور پوائنٹس آف اینٹری پر دو فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی ہے، ایئرپورٹس پر وبائی امراض کے حوالے سے نگرانی جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل