اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم اور سفری دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ بنا کر دیے، ملزم جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔ ملزم نے مذکورہ رقوم اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کراوئیں۔ ملزم ذوالفقار علی اٹلی میں رہائش پذیر تھا جسے پاکستان پہنچنے پر کراچی کے علاقے محمود آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے ویزے کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر شاہد مصطفی، ارم یاسر اور اے ایس آئی زاہد علی شامل تھے۔ جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث دیگر ملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔