کم سے کم وقت میں کاغذ کا ہوائی جہاز بناکر اڑانے کا نیا عالمی ریکارڈ

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ایڈاہو کے ایک شہری نے کاغذی ہوائی جہاز کو تیزی سے تہہ کرنے اور پھینکنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس نے یہ کارنامہ 6.15 سیکنڈ میں انجام دیا۔

ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن نے مقابلے میں حصہ لینے والوں کو 7 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کا چیلنج دیا تھا جس کو پہلے سے ہی 250 سے زیادہ گنیز

ورلڈ ریکارڈز والے ڈیوڈ رش نے قبول کیا اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن کیمرہ کوشش کرنے سے پہلے 2 دن تک مشق کی تھی لیکن اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد انہیں پتا چلا کہ ایک اور شریک نے اس کے وقت کو شکست دی تھی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ کوشش کی اور اپنا وقت 6.15 سیکنڈ تک لانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح وہ یہ مقابلہ جیت گئے اور کم سے کم وقت میں کاغذی جہاز بنانے اور اسے اڑانے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp