پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اپنی ریکارڈ ساز کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے، جہاں آج 100انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 66 ہزار 155 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جو اسٹاک کی کاروباری تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس  1436 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 66  ہزارسے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ریکارڈ کیا گیا ہے، 100 انڈیکس 66ہزار 155 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38پیسے کی کمی سے 283روپے 73پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج پہلے سکوک بانڈز کی نیلامی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘