مسلم لیگ ن کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی، عطاءاللہ تارڑ

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے بروقت الیکشن کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، عام انتخابات الیکشن 8 فروری 2024 کو ہی ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات الیکشن 8 فروری 2024 کو ہی ہوں گے، الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے۔

عطاءاللہ تارڑ کے مطابق مسلم لیگ ن کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی کیونکہ لیگی قیادت نے سندھ اور بلوچستان کے دورے کرکے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے پر ڈاکا مارا، القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکا ہے، اس کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی  کو سزا سے بچانا مشکل ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے لیے قابل احترام ہیں، خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب کے ہر حلقے میں امیدوار نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟