بی بی سی کی نیوز پریزینٹر مریم مشیری نے نامناسب اشارے سے متعلق اپنی ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم مشیری نے اس ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹاف ارکان سے مذاق کررہی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر آن ائر جانے سے قبل صفر سے 10 تک گنتی کررہا تھا اور وہ بھی انگلیوں سے نمبر ون پر پہنچنے کے بعد گنتی گن رہی تھیں لیکن اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ آن ایئر چلا جائے گا۔
مریم مشیری نے مزید لکھا کہ ’یہ ٹیم کے ساتھ ایک نجی مذاق تھا، اگر کوئی اس اقدام سے ناراض یا پریشان ہوا ہے تو میں معافی چاہتی ہوں۔ میری نیت یہ نہیں تھی کہ ایسا ہوجائے‘۔
Hey everyone , yesterday just before the top of the hour I was joking around a bit with the team in the gallery.
I was pretending to count down as the director was counting me down from 10-0.. including the fingers to show the number. So from 10 fingers held up to one.
When…
— Maryam Moshiri (@BBCMaryam) December 7, 2023
مریم کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ لائیو ہیں اور انہوں نے ورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیں۔
ناظرین نے اس واقعے پر آن لائن ردِعمل کا اظہار کیا، کسی نے کہا کہ یہ غیر پیشہ وارانہ تھا تو کسی نے کہا کہ خبریں پڑھنے کے لیے ایک سیکنڈ میں سوئچ کرنا متاثر کُن تھا۔
واضح رہے کہ یہ غلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔