سیاستدانوں کے سیاست چھوڑنے کا سلسلہ جاری، شوکت ترین بھی نیوٹرل ہوگئے

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے دور میں  بطور وزیرخزانہ خدمات انجام دینے والے شوکت ترین نے پارٹی اور سیاست دونوں سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سینیٹر شوکت ترین نے ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران پارٹی اور سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔

یاد رہے کہ اگست 2022ء میں شوکت ترین، تیمور جھگڑا، محسن لغاری کی مبینہ گفتگو پر مبنی آڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پاکستان آئی ایم ڈیل رکوانے کی باتیں کی گئی تھیں۔

آڈیو لیک معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شوکت ترین کے خلاف فروری میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور تھے۔

شوکت ترین، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا ور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔

شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کے تحت دفعات کے تحت درج کیا گیا، شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو پر درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp