میاں نواز شریف انتخابی مہم کا آغاز کب اور کس شہر سے کریں گے؟

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس وقت مسلم لیگ ن  کا پارلیمانی بورڈ ہر حلقے سے امیداروں کے انٹرویوز کر رہا ہے۔ بلوچستان اور پختونخوا سے بھی امیدواروں کے انٹرویوز تقریباً ہو چکے ہیں، جیسے ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان ہوگا ن لیگ الیکشن مہم کا شیڈول جاری کر دے گی۔

نوازشریف کو خود بھی جلدی ہے

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کو الیکشن مہم کی خود بھی جلدی ہے کہ وہ جلد از جلد انٹرویوز والا سلسلہ مکمل کریں اور وہ انتخابی میدان میں اپنی عوام کے پاس جائیں۔

مہم کا آغاز کراچی سے؟

آخری انٹرویو پختونخوا کے کچھ ڈویژن کے کرنے ہیں، میاں نواز شریف نے مریم نواز کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ وہ جلسوں کا شیڈول بنائیں۔ پہلا جلسہ ممکنہ طور پر سندھ میں ہو سکتا ہے، کیونکہ ایک تو ایم کیوایم نے بھی میاں نواز شریف کو وہاں آنے کی دعوت دے رکھی ہے اور دوسرا پارٹی کے صوبائی معاملات کا بھی جائزہ لینا ہے۔ ہوسکتا ہے نواز شریف اپنی الیکشن مہم کا آغاز کراچی سے کریں۔

نواز شریف کی الیکشن مہم میں احتساب کا بیانیہ ہوگا؟

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کی الیکشن مہم میں احتساب کا بیانیہ سرفہرست ہوگا۔کیونکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ جب وہ اقتدار میں آئیں تو کچھ ایسا کیا جائے جس سے اس ملک کا فائدہ ہو سکے نواز شریف اب پارٹی کو کہہ چکے ہیں کہ ملک کو جنہوں اس نہج پر پہچایا ہے انکا احتساب ضرور ہونا چاہیے اور انکا احتساب ہوگا۔

بیانیے میں ججز ہدف تنقید ہونگے

نواز شریف کے احتساب کے بیانیے میں ججز ہدف تنقید ہونگے، جنہوں نے کسی کہ کہنے پر نواز شریف کو سزا سنائی اور 7 سے سال اب نواز شریف کو انصاف ملنا شروع ہوا ہے نواز شریف کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ عوام  چاہتی ہے احتساب کے بیانیے میں اسٹیبلشمنٹ کو  بھی ہدف تنقید بنایا  جائے اور جیسے ہی مسلم لیگ ن کو اقتدار میں آئے گئی تو وہ ایک کمیشن بنائیں گئے وہ کمیشن طے کرے گا کہ 2013کے بعد یا اس سے بھی پہلے ملک میں جو غیر آئینی کام ہوتے رہے ہیں ان کے مرتکب افراد کو کہٹرے میں لایا جائے۔

انتخابی مہم میں عوام کے لیےبڑے  ریلیف پیکجز  کا بھی اعلان کریں گئے ؟

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تقریروں میں احتساب کا بیانیہ تو ہوگا لیکن اس سے عوام کو کس طرح  اس مہنگائی  سے ریلیف ملے گا اس کے لیے مختلف  ریلیف پیکجز بنائے جارہے ہیں نوازشریف کی معاشی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے ،ریلیف پیکجزعوام دوست ہونگے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp