سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی پر اداکارہ ریشم کیوں افسردہ ہیں؟

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف لالی ووڈ اداکارہ ریشم نے سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سجل علی سے میرا بہت پیار ہے اور اسکی اداکاری مجھے بہت پسند ہے، میں بہت افسردہ ہوئی جب مجھے علم ہوا کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے۔ انہوں نے عمران اشرف اور کرن اشفاق کی علیحدگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ ریشم، یوٹیوبر ملیحہ رحمان کے پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں۔ شو کے دوران انہوں نے انڈسٹری میں طلاقوں کی بڑھتی شرح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں مسلسل طلاقیں انہیں اداس اور خوفزدہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سجل کے بہت قریب ہیں اور دونوں نے محبت جائے بھاڑ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ سجل علی کی طلاق نے انہیں واقعی اداس کر دیا ہے۔ انہوں نے عمران اشرف کا بھی نام لیا اور کہا کہ وہ ان سے اور ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق حسین سے ایک تقریب میں ملی تھیں اور وہ اچھے لگ رہے تھے۔ اس کی طلاق کی خبر نے بھی بہت اداس کیا ہے۔

انہوں نے تنہا رہنے اور آگے آنے والی زندگی میں لائف پارٹنر کو تلاش کرنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بہت عرصہ پہلے کوئی اچھا جیون ساتھی مل جاتا تو وہ شوبز چھوڑ دیتی لیکن وہ اب بھی کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو وفادار اور بہترین کمپنی دے سکتا ہو۔

واضح رہے ریشم لالی وڈ کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، انہوں نے فلمی دنیا اور پھر ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا، انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سی فلمیں کی ہیں لیکن جب فلموں کا زوال شروع ہوا تو انڈسٹری چھوڑ دی۔ لیکن وہ جلد ہی احمد علی اکبر کے ساتھ فلم گنجال میں مکمل طور پر سلور اسکرین پر واپسی کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟