آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پرتھ اسٹیڈیم کا ایک حصہ پاکستانیوں کے نام

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر (جمعرات) سے ہورہا ہے، اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم ایک حصے  کو پاکستانی شائقین کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستان ڈریسنگ روم کے گرد 2 اسٹینڈز کو ’پاکستان بے‘ کا نام دیا گیا ہے، اس الکوحل فری زون میں فینز کے لیے چائے، حلال اور دیسی کھانے دستیاب ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے، واک کے شرکا مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ’بینو قادر ٹرافی‘ کے لیے 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے اپنے ویڈیو پیغامات میں پاکستانی فینز کو واک میں شرکت اور پرتھ میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

 اس میچ کا ٹکٹ 30 ڈالر تاہم پاکستان بے کی ٹکٹ رعایتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں، 4 سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے، 4 سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے اور اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں، میچ کی تمام ٹکٹس ’ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو‘ پر دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp