بہتر معاشی کارکردگی، کیا پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا ہے؟

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معاشی صورتحال پر دو متضاد آراء سامنے آرہی ہیں ایک تو یہ کہ آئندہ برس بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں دی جانے والی رقم کے باعث ملکی معیشت کو ایک بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے جس سے ڈالر کی قدر میں خاطرخواہ اضافے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری پالیسیوں کے باعث ادائیگیوں کے بعد فرق بہت کم ہو گا اور ہم اس وقت تک سنبھل چکے ہوں گے۔

اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ظفر پراچہ کہتے ہیں کہ سب سے پہلے اگر ڈالر کی بات کی جائے تو وہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں روپیہ اپنی اچھی کارکردگی برقرار رکھے گا۔ ’آج بھی صورتحال ایسی ہے کہ چند پیسوں کے فرق سے ڈالر اوپر نیچے ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جو کچھ عرصہ قبل سنگین اتار چڑھاؤ سے دوچار تھا۔

بیرونی قرضوں کے حوالے سے ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار اور کارکردگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو یہ کہنا کہ قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی معیشت ایک بار پھر نیچے گر جائے گی وہ اس سے اتفاق اس لیے نہیں کرتے کہ ہماری ادائیگیاں گرے مارکیٹ سے نکل آئی ہیں، آئی ایم ایف نے بھی ہماری کارکردگی کو سراہا ہے۔

ظفر پراچہ کے مطابق پاکستان کو ملنے والا کلائیمیٹ چینج کا فنڈ جو رکا ہوا تھا وہ ملنے والا ہے، فارن ایکسچینج کی بڑی مقدار پاکستان آرہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین ایکسچینج بن کر سامنے آئی ہے۔

اوورسیز ایملائیز پرومٹرز کے ترجمان اور معاشی ماہر عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ اس وقت حکومت کی کارکردگی مستحکم نظر آتی ہے اور اس کی وجہ چیف آف آرمی اسٹاف کا متحرک ہونا ہے۔ ’ہم نے چند ماہ کے دوران وہ کام رونما ہوتے دیکھے جو پہلے سنتے تھے لیکن اس بار عملی طور پر ہوتے دیکھے۔‘

عدنان پراچہ کے مطابق ٹیکس اصلاحات کی بات کی جائے، اسمگلنگ کی بات ہو یا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بات ہو، ایک ارادہ دکھائی دے رہا ہے اور جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور یہی تسلسل رہا تو بیرونی ادائیگیوں کا معاملہ ہو یا کوئی اور معاملہ معاشی صورت حال بگڑے کی نہیں۔

معاشی ماہر ظفر پراچہ کہتے ہیں کہ اس وقت بینکوں کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے، سرکاری اداروں کا ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک کے پاس ہونا چاہیے، اسٹاک مارکیٹ بتا رہی ہے کہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہے اور منافع بخش بھی۔

’بس کرنا صرف یہ ہے کہ بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور تسلسل برقرار رکھا جائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو ایشین ٹائیگربننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان